ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے مزید تہلکہ خیز انکشافات

By | August 19, 2021

پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ذوالقرنین نےمینارِ پاکستان پر نوجوان لڑکی سے دست درازی میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کردیا ہے۔

ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے حال ہی عائشہ اکارم سے بات کی اور ان سے معافی بھی مانگی۔



 

واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔

اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔

بعدازاں ایک نوجوان نے مشکل سے خاتون سے ہجوم سے نکالا تھا۔

خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ابھی کوئی سزا نہیں سنائی گئی۔



واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار ایکشن نے فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ویڈیو کے مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خاتون کو انصاف دلانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ لاری اڈا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

درج مقدمے کے متن کے مطابق خاتون یوٹیوبر ہے جبکہ حملہ آور ہجوم میں 400 سے 500 افراد شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *