لاہور: خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ پیش آئے واقعے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

By | August 19, 2021

لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں سیکڑوں افراد کی بدتمیزی کا نشانہ بننے والی خاتون ٹک ٹاکر کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔

عائشہ اکرم اور ان کے ساتھی مینار پاکستان پر آرہے ہیں جب کہ عائشہ واقعے سے قبل اپنے ایک ساتھی کے ساتھ ویڈیو بنارہی ہیں۔

اسی اثنا میں کچھ نوجوان ان کے ارد گرد جمع ہوگئے اور ہلڑ بازی شروع کردی جس کے بعد گریٹر اقبال پارک میں خاتون کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا جس میں سیکڑوں افراد نے خاتون کے کپڑے پھاڑ دیے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے۔




وزیراعظم نے واقعے کا نوٹس لے لیا

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب کو ہدایات جاری کی ہیں۔

وزیراعظم کے سابق معاون ذلفی بخاری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے ذاتی طور پر آئی جی پنجاب کو اس حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔




انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑا جائے گ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *